شہر پیما کونسل برائے انگریزی زبان کے متعلمین (CCELLs) کیا ہے؟
وہ تعلیمی پالیسی جو نئی شہر پیما تعلیمی کونسل برائے انگریزی زبان کے متعلمین (CCELL) کے انتظام میں ماخوذ ہے، اس کے ذمے دولسانی اور انگریزی بحثیت دوسری زبان (“ESL”) پروگراموں کی کسی بھی تعلیمی اور تدریسی پالیسی کے متعلق تبصرات دینا ہے۔ CCELL کے گیارہ ووٹ ڈالنے والے ممبران میں سے نو کا دولسانی یا انگریزی بحثیت دوسری زبان کی خدمات موصول کرنے والے طلبا کا والدین ہونا لازمی ہے۔ دو اضافی ووٹ ڈالنے والے ممبران کا تقرر نیویارک شہر کے عوامی حمایتی نمائندہ کے ذریعے کیا جانا لازمی ہے اور ان کے پاس انگریزی زبان کے متعلمین کی تعلیم کا وسیع تجربہ اور علم ہونا لازمی ہے۔ ہائی اسکول کے ایک سینیئر کو جو کہ دولسانی یا انگریزی بحثیت دوسری زبان کے پروگرام میں ہے یا رہ چکا ہے ایک ووٹ نہ ڈالنے والے ممبر کے طور پر ایک سال کے لیے خدمات انجام دینے کے لیے حصولیابی کا افسرِ اعلٰی برائے خاص تعلیم اور انگریزی زبان کے متعلمین کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔
شہر پیما کونسل برائے انگریزی زبان کے متعلمین کا ایک ممبر کیا کام کرتا ہے؟
شہر پیما کونسل برائے انگریزی زبان کے متعلمین کے ممبران ماہانہ کم از کم ایک اجلاس منعقد کرتے ہیں جس میں وہ انگریزی زبان کے متلعمین کو درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہیں۔
شہر پیما کونسل برائے انگریزی زبان کے متعلمین، انگریزی زبان کے متعلمین کی خدمات کی اثر انگیزی پر ایک سالانہ رپورٹ شائع کرتی ہے اور ان کو بہتر بنائے جانے کے بارے میں تجاویز دیتی ہے۔
کون اس CCELL کونسل میں خدمات انجام نہیں دے سکتا؟
کونسل برائے انگریزی زبان کے متلعمین کے امیدواران، محکمٔہ تعلیم کے ملازمین، یا منتخب یا تقرر کردہ عوامی اہلکاران نہیں ہو سکتے۔ کوئی بھی ایسا فرد جو کسی سنگین جرم میں مجرم قرار دیا جا چکا ہو کونسل میں خدمات انجام نہیں دے سکتا ہے۔ کوئی بھی ایسا فرد کونسل میں خدمات انجام نہیں دے سکتا جس کو ایک اجتمائی اسکولی بورڈ سے "ایک بدعنوانی کے فعل" کے باعث ہٹایا جا چکا ہو جسکا تعلق براہِ راست اس کی خدمات کی انجام دہی سے تھا۔ کوئی بھی ایسا فرد نا اہل ہے جو کسی ایسے جرم میں مجرم قرار دیا جا چکا ہو جسکا تعلق براہِ راست ایسی کونسل میں خدمات کی انجام دہی سے تھا۔ اور کوئی بھی فرد جس کا محکمٔہ تعلیم کے افسر برائے ضابطہ اخلاق کے ذریعے مالی مفاد کے تصادم کا تعین ہوچکا ہو۔ اس کے علاوہ، اہلیت کے قطعہء نظر، امیدوران ایک سے زیادہ کونسل میں خدمات انجام نہیں دے سکتے۔
کیا کونسل کے ارکان کو تنخواہ دی جاتی ہے؟
جی نہیں۔ اجتمائی کونسل اور شہر پیما تعلیمی کونسل کے ارکان رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرتے ہیں، لیکن کچھ اخراجات کے لیے محدود ادائیگی موصول کرتے ہیں۔
CCELL کونسل میں خدمات انجام دینے کے لیے والدین کو کیسے نامزد کیا جاتا ہے؟
CCELL میں خدمات انجام دینے میں دلچسپی رکھنے والے والدین ایک مکمل شدہ درخواست اور معلومات عیاں کرنے کا فارم آن لائن www.powertotheparents.org جمع کرواکے خود کو نامزد کرتے ہیں۔ والدین صرف ایک اجتمائی یا شہر پیما کونسل کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
CCELL کونسل کے والدین ممبران کو کس طرح منتخب کیا جائے گا؟
ہر اجتمائی اسکولی ضلع، برو اور ضلع 75، اور ضلع 79 کے لیے صدور کونسل اپنے ممبران میں سے ایک ELL طالبِ علم کے ایک والدین کو بطور CCELL ممبران کے انتخاب کنندہ کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے منتخب کرے گی۔ ایسی صورت میں جب کہ صدور کونسل میں ایک ELL طالب علم کا کوئی والدین نہ ہو، صدور کونسل کو ضلع یا برو میں سے ELL طالب علم کے ایک والدین کو رضاکارانہ طور پر CCELL ممبران کے انتخاب کنندہ کے طور پر خدمات انجام دینے کی التماس کرنی چاہیئے۔ وہ والدین جو کہ CCELL میں امیدوار ہیں انتخاب کنندہ کے طور پر خدمات انجام نہیں دے سکتے۔
خود کو نامزد کرنے کے علاوہ، کیا والدین کے پاس نئی کونسلوں کے انتخابی طریقِ کار میں شرکت کرنے کے کوئی اور طریقے ہیں؟
والدین کے لیے انتخابی طریقِ کار میں شرکت کرنے کے دو طریقے ہیں:
- ہر برو میں، OFEA، ہر صدور کونسل کے اشتراک سے نامزدگان کا ایک فورم بلائے گا، جس میں CCELL کے نامزدگان کو انتخاب کنندگان، والدین اور برادری کے سامنے تعارفی پیشکش کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
- نامزدگان کے فورم کے بعد، ہر ضلع بشمول ضلع 75 اور 79 اور برو ہائی اسکولوں کے لیے www.powertotheparents.org پر ایک آن لائن مشاورتی ووٹ کا انعقاد ہوگا۔ اجتمائی ضلع کی سطح پر، یہ مشاورتی ووٹ ELL کی خدمات موصول کرنے والے طلبا اور نیو یارک شہر کے پبلک اسکولوں میں مندرج تمام طلبا کے والدین کے لیے کھلے ہونگے۔
کیا کونسل کے ارکان کو اپنے کام کے لیے تربیت دی جائے گی؟
محکمٔہ تعلیم پورے تعلیمی سال کے دوران کونسل کے ارکان کو تربیت کی پیشکش کرتا ہے۔
کونسل ممبر کے طور پر میں کس طرح کی وقت دینے کی ذمہ داری لوں گا؟
کونسل ممبر کے طور پر آپ سے کم سے کم فی ماہ ایک اجلاسِ عامہ اور کاروباری اجلاس میں شرکت کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ آپ سے ایک سماعتِ عامہ میں شرکت کرنے کی بھی توقع کی جاتی ہے جس کا انعقاد محکمٔہ تعلیم، اسکول اور اجتمائی ضلع کے اشتراک سے کرتا ہے۔
امیدواروں کے فورم
آغاز: شام 5:00 بجے
اختتام: رات 8:00 بجے
امیدواروں سے ملئیے: ضلعی اور برو والدین قائدین، محکمٔہ تعلیم کے ساتھ، والدین کے لیے کونسل کے امیدواروں سے ملنے اور سوالات پوچھنے کے لیے فورمز کا انعقاد کریں گے۔
| برو | تاریخ | بمقام |
| کوئنز | پیر، 12 اپریل، 2010 CCELL 5:00 بجے CCSE 6:30 بجے |
Flushing Library 41-17 Main Street Flushing, NY 11355 |
| اسٹیٹن آئلینڈ | بدھ، 14 اپریل، 2010 CCELL 5:00 بجے CCSE 6:30 بجے |
Richmondton Library 200 Clarke Avenue (at Amber St.) Staten Island, NY 10306 |
| بروکلن | پیر، 19 اپریل، 2010 CCELL 5:00 بجے CCSE 6:30 بجے |
Brooklyn Public Library 10 Grand Army Plaza Brooklyn, NY 11238 |
| من ہیٹن | بدھ، 21 اپریل، 2010 CCELL 5:00 بجے CCSE 6:30 بجے |
Norman Thomas HS 111 East 33 Street New York NY, 10016 |
| برونکس | جمعرات، 22 اپریل، 2010 CCELL 5:00 بجے CCSE 6:30 بجے |
Dewitt Clinton HS (10X440) 100 West Mosholu Parkway South Bronx, NY 10468 |
امیدواروں کی معلومات
اہم تواریخ
-
امیدوار کی درخواستیں آن لائن دستیاب ہیں ( کاغذی صورت میں بھی دستیاب ہیں) 3/2/2010 امیدواروں کے فورم 4/12/2010 - 5/4/2010 ووٹ ڈالنے کا آغاز 5/11/2010 - 5/12/2010 امیدواروں کو مطلع کرنا 5/31/2010 خدمت کا آغاز 7/1/2010
میں اجتمائی تعلیمی کونسلوں، شہر پیما کونسل برائے خاص تعلیم یا شہر پیما کونسل برائے ہائی اسکول کے بارے میں مزید معلومات کیسے حاصل کر سکتا ہوں؟
برائے مہربانی www.powertotheparents.org پر جائیں، دفتر برائے خاندانی حمایت اور شمولیت سے (212) 374-2323 پر یا 311 کے ٹول فری نمبر پر رابطہ کریں
