شہر پیما کونسل برائے خاص تعلیم (CCSE) کیا ہے؟

وہ تعلیمی پالیسی جو شہر پیما تعلیمی کونسل برائے خاص تعلیم (CCSE) کے انتظام میں ماخوذ ہے، شہر پیما تعلیمی کونسل برائے خاص تعلیم (CCSE) ہے جس کے ذمہ خاص تعلیم کی خدمات پر مشورے اور تبصرات دینا ہے۔ CCSE کے گیارہ ووٹ ڈالنے والے ممبران میں سے نو کا انفرادی تعلیمی پروگرام کے حامل طلبا کا والدین ہونا لازمی ہے۔ دو اضافی ووٹ ڈالنے والے ممبران کا تقرر نیویارک شہر کے عوامی حمایتی نمائندہ کے ذریعے کیا جانا لازمی ہے اور ان کے پاس معذوری کے حامل افراد کو تعلیم، تربیت یا ملازمت دینے کا وسیع تجربہ اور علم ہونا لازمی ہے۔ ہائی اسکول کے انفرادی تعلیمی منصوبے کے حامل ایک سینیئر کو ایک ووٹ نہ ڈالنے والے رکن کے طور پر ایک سال کے لیے خدمات انجام دینے کے لیے حصولیابی کے افسرِ اعلٰی برائے خاص تعلیم اور انگریزی زبان کے متعلمین کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔

شہر پیما کونسل برائے خاص تعلیم کا ایک ممبر کیا کام کرتا ہے؟

شہر پیما کونسل برائے خاص تعلیم کے ممبران ماہانہ کم از کم ایک اجلاس منعقد کرتے ہیں، جس کے دوران وہ کھلے عام معذوری کے حامل طلبا کو درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہیں۔

شہر پیما کونسل برائے خاص تعلیم، خاص تعلیم کی خدمات کی اثر انگیزی پر ایک سالانہ رپورٹ شائع کرنے کے اور ان کو بہتر بنائے جانے کے متعلق تجاویز دیتی ہے۔ ذی اثر ہونے کے لیے، کونسل وسیع تر خاص تعلیم برادری بشمول محکمٔہ تعلیم کے ملازمین، ضلعی والدین قائدین، ایک انفرادی تعلیمی منصوبے کے حامل طلبا کے والدین کے ساتھ ایک ثمرآور کارآمد رشتہ قائم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔

کون اس CCSE کونسل میں خدمات انجام نہیں دے سکتا ؟

شہر پیما خاص تعلیم کونسل کے امیدواران، محکمٔہ تعلیم کے ملازمین یا منتخب کردہ یا تقرر کردہ عوامی اہلکاران نہیں ہو سکتے۔ کوئی بھی ایسا فرد جو کسی سنگین جرم میں مجرم قرار دیا جا چکا ہو کونسل میں خدمات انجام نہیں دے سکتا ہے۔ کوئی بھی ایسا فرد کونسل میں خدمات انجام نہیں دے سکتا جس کو اجتمائی یا شہرپیما تعلیمی کونسل سے "ایک بدعنوانی کے فعل" کے باعث ہٹایا جا چکا ہو جسکا تعلق براہِ راست اس کی خدمات کی انجام دہی سے تھا۔ کوئی بھی ایسا فرد نااہل ہے جو کسی ایسے جرم میں مجرم قرار دیا جا چکا ہو جسکا تعلق براہِ راست ایسی کونسل میں خدمات کی انجام دہی سے تھا۔ اور کوئی بھی ایسا فرد نااہل ہے جس کا محکمٔہ تعلیم کے افسر برائے ضابطہ اخلاق کے ذریعے مالی مفاد کے تصادم کا تعین ہوچکا ہو۔ اس کے علاوہ، اہلیت کے قطعہء نظر، منتخب امیدوران ایک سے زیادہ کونسل میں خدمات انجام نہیں دے سکتے۔

کیا کونسل کے ارکان کو تنخواہ دی جاتی ہے؟

جی نہیں۔ شہرپیما کونسل برائے خاص تعلیم کے ارکان رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرتے ہیں، CCSE ممبران کچھ اخراجات کے لیے محدود ادائیگی موصول کرتے ہیں۔

CCSE کونسل میں خدمات انجام دینے کے لیے والدین کو کیسے نامزد کیا جاتا ہے؟

CCSE میں خدمات انجام دینے میں دلچسپی رکھنے والے والدین ایک مکمل شدہ درخواست اور معلومات عیاں کرنے کا فارم آن لائن www.powertotheparents.org پر جمع کرواکے خود کو نامزد کرتے ہیں۔ والدین صرف ایک اجتمائی یا شہر پیما کونسل کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

CCSE کونسل کے والدین ممبران کو کس طرح منتخب کیا جائے گا؟

ہر اجتمائی اسکولی ضلع، برو اور ضلع 75 اور 79 کے لیے صدور کونسل اپنے ممبران میں سے ایک IEP کے حامل طالب علم کے ایک والدین کو CCSE ممبران کے انتخاب کنندہ کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے منتخب کرے گی۔ ایسی صورت میں جب کہ صدور کونسل میں ایک IEP کا حامل طالب علم کا کوئی والدین نہ ہو، صدور کونسل کو ضلع یا برو میں سے IEP کے حامل طلبا کے ایک والدین کو رضاکارانہ طور پر انتخاب کنندہ کی خدمات انجام دینے کی التماس کرنی چاہیئے۔ وہ والدین جو کہ CCSE میں امیدوار ہیں، انتخاب کنندہ کے طور پر خدمات انجام نہیں دے سکتے۔

والدین کے نئی CCSE کونسل کے انتخابی طریقِ کار میں سرگرمِ عمل ہونے کے لیے اور کیا دیگر طریقے ہیں؟

اپنے کو نامزد کرنے کے علاوہ، والدین کے لیے انتخابی طریقِ کار میں شرکت کرنے کے دو طریقے ہیں:

  1. ہر برو میں، OFEA، ہر صدور کونسل کے اشتراک سے نامزدگان کا ایک فورم بلائے گا، جس میں CCSE کے نامزدگان کو انتخاب کنندگان، والدین اور برادری کے سامنے تعارفی پیشکش کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
  2. نامزدگی فورم کے بعد، ہر ضلع بشمول ضلع 75 اور 79 اور برو کے ہائی اسکولوں کے لیے www.powertotheparents.org پر ایک آن لائن مشاورتی ووٹ کا انعقاد ہوگا۔ اجتمائی ضلع کی سطح پر، یہ مشاورتی ووٹ نیو یارک شہر کے پبلک اسکولوں میں مندرج IEP کے حامل تمام طلبا کے والدین کے لیے کھلے ہونگے۔

کیا کونسل کے ارکان کو اپنے کام کے لیے تربیت دی جائے گی؟

محکمٔہ تعلیم پورے تعلیمی سال کے دوران کونسل کے ارکان کو تربیت کی پیشکش کرتا ہے۔

CCSE کونسل ممبر کے طور پر میں کس طرح کی وقت دینے کی ذمہ داری لوں گا؟

CCSE کونسل ممبر کے طور پر آپ سے کم سے کم فی ماہ ایک اجلاسِ عامہ اور کاروباری اجلاس میں شرکت کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ آپ سے ایک سماعتِ عامہ میں شرکت کرنے کی بھی توقع کی جاتی ہے جس کا انعقاد محکمٔہ تعلیم اسکول اور اجتمائی ضلع کے اشتراک سے کرتا ہے۔

امیدواروں کے فورم

آغاز: شام 5:00 بجے

اختتام: رات 8:00 بجے

امیدواروں سے ملئیے: ضلعی اور برو والدین قائدین، محکمٔہ تعلیم کے ساتھ، والدین کے لیے کونسل کے امیدواروں سے ملنے اور سوالات پوچھنے کے لیے فورمز کا انعقاد کریں گے۔

برو تاریخ بمقام
کوئنز پیر، 12 اپریل، 2010
CCELL 5:00 بجے
CCSE 6:30 بجے
Flushing Library
41-17 Main Street
Flushing, NY 11355
اسٹیٹن آئلینڈ بدھ، 14 اپریل، 2010
CCELL 5:00 بجے
CCSE 6:30 بجے
Richmondton Library
200 Clarke Avenue (at Amber St.)
Staten Island, NY 10306
بروکلن پیر، 19 اپریل، 2010
CCELL 5:00 بجے
CCSE 6:30 بجے
Brooklyn Public Library
10 Grand Army Plaza
Brooklyn, NY 11238
من ہیٹن بدھ، 21 اپریل، 2010
CCELL 5:00 بجے
CCSE 6:30 بجے
Norman Thomas HS
111 East 33 Street
New York NY, 10016
برونکس جمعرات، 22 اپریل، 2010
CCELL 5:00 بجے
CCSE 6:30 بجے
Dewitt Clinton HS (10X440)
100 West Mosholu Parkway South
Bronx, NY 10468