شہر پیما تعلیم کونسل کے خاص انتخابات

ایک خاص انتخاب کیوں؟

نیو یارک ریاست مجلسِ قانون ساز نے ایک نیا حاکمی قانونی مسودہ پاس کیا ہے جس کو 11 اگست، 2009 کو گورنر پیٹریسن (Paterson) نے دستخط کر کے قانون بنایا۔ اسکول کی حاکمیت کا یہ قانون نیو یارک شہر کے پبلک اسکول کے نظام پر میئر کے اختیار میں توسیع کرتا ہے اور شہر پیما کونسل برائے انگریزی زبان کے متعلمین اور شہر پیما کونسل برائے خاص تعلیم کی تشکیل کو لازمی قرار دیتا ہے۔ اس قانون کو نافذ کرنے کے لیے نیویارک شہر محکمٔہ تعلیم خاص انتخابات کا انعقاد کر رہا ہے۔

شہر پیما کونسل برائے خاص تعلیم (CCSE) کیا ہے؟

وہ تعلیمی پالیسی جو شہر پیما تعلیمی کونسل برائے خاص تعلیم (CCSE) کے انتظام میں ماخوذ ہے اس کے ذمہ خاص تعلیم کی خدمات پر مشورے اور تبصرات دینا ہے۔ CCSE کے گیارہ ووٹ ڈالنے والے ممبران میں سے نو کا انفرادی تعلیمی پروگرام کے حامل طلبا کا والدین ہونا لازمی ہے۔ دو اضافی ووٹ ڈالنے والے ممبران کا تقرر نیویارک شہر کے عوامی حمایتی نمائندہ کے ذریعے کیا جانا لازمی ہے اور ان کے پاس معذوری کے حامل افراد کو تعلیم، تربیت یا ملازمت دینے کا وسیع تجربہ اور علم ہونا لازمی ہے۔ ہائی اسکول کے انفرادی تعلیمی منصوبے کے حامل ایک سینیئر کو ایک ووٹ نہ ڈالنے والے رکن کے طور پر ایک سال کے لیے خدمات انجام دینے کے لیے حصولیابی کے افسرِ اعلٰی برائے خاص تعلیم اور انگریزی زبان کے متعلمین کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔

شہر پیما کونسل برائے انگریزی زبان کے متعلمین (CCELLs) کیا ہے؟

ایک نئی شہر پیما کونسل برائے انگریزی زبان کے متعلیمن (CCELL) ہے جس کے ذمہ دولسانی اور انگریزی بحثیت دوسری زبان (“ESL”) پروگرام کی کسی بھی تعلیمی اور تدریسی پالیسی کے متعلق تبصرات دینا ہے۔ CCELL کے گیارہ ووٹ ڈالنے والے ممبران میں سے نو کا دولسانی یا انگریزی بحثیت دوسری زبان کی خدمات موصول کرنے والے طلبا کا والدین ہونا لازمی ہے (ELL طلبا)۔ دو اضافی ووٹ ڈالنے والے ممبران کا تقرر نیویارک شہر کے عوامی حمایتی نمائندہ کے ذریعے کیا جانا لازمی ہے اور ان کے پاس انگریزی زبان کے متعلمین کی تعلیم کا وسیع تجربہ اور علم ہونا لازمی ہے۔ ہائی اسکول کے ایک سینیئر کو جو کہ دولسانی یا انگریزی بحثیت دوسری زبان کے پروگرام میں ہے یا رہ چکا ہے، ایک ووٹ نہ ڈالنے والے ممبر کے طور پر ایک سال کے لیے خدمات انجام دینے کے لیے حصولیابی کے افسرِ اعلٰی برائے خاص تعلیم اور انگریزی زبان کے متعلمین کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔

امیدواروں کے فورم

آغاز: شام 5:00 بجے

اختتام: رات 8:00 بجے

امیدواروں سے ملئیے: ضلعی اور برو والدین قائدین، محکمٔہ تعلیم کے ساتھ، والدین کے لیے کونسل کے امیدواروں سے ملنے اور سوالات پوچھنے کے لیے فورمز کا انعقاد کریں گے۔

برو تاریخ بمقام
کوئنز پیر، 12 اپریل، 2010
CCELL 5:00 بجے
CCSE 6:30 بجے
Flushing Library
41-17 Main Street
Flushing, NY 11355
اسٹیٹن آئلینڈ بدھ، 14 اپریل، 2010
CCELL 5:00 بجے
CCSE 6:30 بجے
Richmondton Library
200 Clarke Avenue (at Amber St.)
Staten Island, NY 10306
بروکلن پیر، 19 اپریل، 2010
CCELL 5:00 بجے
CCSE 6:30 بجے
Brooklyn Public Library
10 Grand Army Plaza
Brooklyn, NY 11238
من ہیٹن بدھ، 21 اپریل، 2010
CCELL 5:00 بجے
CCSE 6:30 بجے
Norman Thomas HS
111 East 33 Street
New York NY, 10016
برونکس جمعرات، 22 اپریل، 2010
CCELL 5:00 بجے
CCSE 6:30 بجے
Dewitt Clinton HS (10X440)
100 West Mosholu Parkway South
Bronx, NY 10468